پاک فوج کو عام انتخابات کیلئے کتنے دنوں کیلئے تعینات کیا جائے گا ؟ ایک یا دو دن نہیں بلکہ ۔۔۔ وہ معلومات سامنے آ گئیں جس کا انتظار ہر پاکستانی کر رہا تھا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحا ل کو بر قرار رکھنے کیلئے پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط میں درخواست کی ہے کہ عام انتخابات کیلئے پاک فوج کو 23 جولائی سے 26 جولائی کو امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تعینا ت کیا جائے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ہونے والے عام انتخابات میں پاک فوج کی خدمات ان پولنگ سٹیشنز پر لی جاتی تھیں جنہیں حساس قرار دیا جاتا تھا اور وہاں پر بھی پاک فوج پولنگ سٹیشن کے باہر تعینات کی جاتی تھی تاہم اس مرتبہ ملک بھر کے پولنگ سٹیشن کے اندر بھی تعینات کرنے کیلئے درخواست کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے حوالے سے پاک فوج کواسلام آباد میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ، کراچی میں نیشنل پرنٹنگ اینڈ سیکیورٹی کمپنی اور اسلام آباد میں پاکستان پوسٹ فاونڈیشن پر بھی تعینات کیا جائے گا ۔