’’میں حرام نہیں کھاتا ، مجھے ووٹ نہ دیں ‘‘ آزاد امیدوار نئے نعرے کے ساتھ سامنے آگیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) ’’مجھے ووٹ نہ دیں ‘‘ کے نعرے کے ساتھ آزاد امیدوار بھی سامنے آگیا ہے۔
صوبائی حلقہ پی پی 111سے آزاد امید وار محمد عقیل الرحمان کی جانب سے حلقہ میں سٹیمرز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں جس پر انہوں نے اپنے مختلف نعرے درج ہیں جن پر تحریر ہے کہ ’’میں حرام نہیں کھاتا ہوں، نہ کھلاتا ہوں، نہ ہی کرپٹ ہوں اور نہ ہی میں ٹاؤٹ ہوں‘‘ اس لئے مجھے ووٹ نہ دیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھا کہ اگر عوام سمجھتے ہیں کہ ہم اقتدار میں آکر حرام کھائیں گے، اس طرح کی سیاست پر اگر ووٹ دینا ہے تو بے شک بالکل نہ دیں، حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آکر الیکشن میں لے رہا ہوں۔ مجھے ووٹ نہ دیں کے سلوگن کے باعث حلقہ میں آزاد امیدوار محمد عقیل الرحمان سے عوام کی جانب سے رابطہ کیا جاتا ہے۔
آزاد امیدوار کا مسلم لیگ ن کے اسراراحمد اور پی ٹی آئی کے شکیل شاہد سے مقابلہ ہے ۔