بھارت کے پہلے وزیر داخلہ نے پاکستان کو حیدرآباد دکن کے بدلے مقبوضہ کشمیر کی پیشکش کی تھی: رپورٹ

بھارت کے پہلے وزیر داخلہ نے پاکستان کو حیدرآباد دکن کے بدلے مقبوضہ کشمیر کی ...
بھارت کے پہلے وزیر داخلہ نے پاکستان کو حیدرآباد دکن کے بدلے مقبوضہ کشمیر کی پیشکش کی تھی: رپورٹ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انڈین کانگریس پارٹی کے رہنما سیف الدین سوز نے دعویٰ  کیا ہے کہ بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولاب بھائی پٹیل نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو حیدر آباد دکن کے بدلے مقبوضہ کشمیر کی پیشکش کی تھی, سردار ولاب بھائی بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جوہر لال نہرو کے قریبی ساتھی تھے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے لیاقت علی خان سے کہا تھا کہ حیدرآباد دکن کا نام نہ لیں بلکہ کشمیر لے لیں۔ لیاقت علی خان اس وقت جنگ کی تیاری کررہے تھے جبکہ سردار پٹیل جنگ نہیں چاہتے تھے۔

سردار پٹیل کے ایک بیان پر خاصی بحث شروع ہوئی تھی جب انہوں نے جنر ل پر ویز مشرف کی کشمیر کے معاملے پر حمائت کی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد