عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا

عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا
عمران خان کراچی سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 243 سے عمران خان کیخلاف ایک اور اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی کےساتھ حلف نامہ نہیں دیا،کاغذات پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط بھی مختلف ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کالعدم قرار دی جائے۔

اپیلٹ ٹریبونل نے کہا کہ درخواست گزار کاتعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے،لہٰذاشکایت کنندہ کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی