تحریک انصاف کا وہ رہنماءجس کے پاس 3 ارب روپے سے زائد کے اثاثے لیکن ٹیکس کتنا دیا؟ جان کر عمران خان کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

تحریک انصاف کا وہ رہنماءجس کے پاس 3 ارب روپے سے زائد کے اثاثے لیکن ٹیکس کتنا ...
تحریک انصاف کا وہ رہنماءجس کے پاس 3 ارب روپے سے زائد کے اثاثے لیکن ٹیکس کتنا دیا؟ جان کر عمران خان کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں ہیں جن میں سیاسی شخصیات کے بارے میں انتہائی دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان خیبر پختون خواہ سے امیر ترین امیدواروں میں سے ایک ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہو گی کہ تین ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کی زرعی زمین رکھنے والے نور عالم خان نے صرف تین ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما کی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے 2016 میں زرعی آمدن میں سے صرف دو ہزار روپے جبکہ 2017 میں صرف تین ہزار روپے ٹیکس ادا کیاہے ، نور عالم خان کے پاس پشاور میں ایک رہائشی گھر ہے جبکہ بنی گالہ اسلام آباد میں بھی دو کنال پر مشتمل گھر کے مالک ہیں ۔ ان کے پاس ایک لینڈر کروزر گاڑی ہے جس کی قیمت تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کے پاس ایک اور گاڑی بھی ہے جس کی تقریبا 14 لاکھ روپے ہے ۔ نور عالم کے پاس 64 لاکھ کیش اور 20 تولہ سونا ہے ۔ان کے گھر کے فرنیچر کی مالیت تقریبا تیس لاکھ روپے ہے ۔

مزید :

قومی -