ٹرمپ جونیئر بھی والد کے نقش قدم پر، فوکس نیوز کی خاتون میزبان سے معاشقے کا برملا اظہا ر

ٹرمپ جونیئر بھی والد کے نقش قدم پر، فوکس نیوز کی خاتون میزبان سے معاشقے کا ...
ٹرمپ جونیئر بھی والد کے نقش قدم پر، فوکس نیوز کی خاتون میزبان سے معاشقے کا برملا اظہا ر

  

واشنگٹن (آئی این پی) ٹرمپ جونیئر بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے، ٹرمپ جونیئر نے فوکس نیوز چینل کی خاتون میزبان سے معاشقے کا بر ملا اظہار کر ڈالا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ’’فوکس نیوز‘‘ چینل کی خاتون میزبان کِمبرلے گیلفوئل کے ساتھ اپنی محبت کا باقاعدہ طور پر انکشاف کر دیا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 40 سالہ ٹرمپ اور 49 سالہ گیلفوئل نے ایک ہی وقت اپنے انسٹاگرام اکائونٹس پر ریاست مونٹانا میں ہفتہ وار چھٹی کے موقع پر ساتھ کیے گئے شکار کے سفر کی تصاویر پوسٹ کیں۔

ٹرمپ جونیئر نے شادی کے 13 سال بعد اپنی بیوی وینیسا سے علیحدگی اختیار کر لی جنہوں نے ٹرمپ کے 5 بچوں کو جنم دیا۔

مزید : بین الاقوامی