گوجرانوالہ میں 'آوازیں کسنے' پر پولیس کا 10 سالہ بچے پر تشدد، ویڈیو منظرعام پر

گوجرانوالہ میں 'آوازیں کسنے' پر پولیس کا 10 سالہ بچے پر تشدد، ویڈیو منظرعام پر
گوجرانوالہ میں 'آوازیں کسنے' پر پولیس کا 10 سالہ بچے پر تشدد، ویڈیو منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں آوازیں کسنے (ہوٹنگ) پر پولیس اہلکاروں نے ایک 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

گوجرانوالہ کے علی پور چوک میں پولیس وین میں سوار اہلکاروں کو دیکھ کر ایک 10 سالہ بچے نے ہوٹنگ کی، جس پر تھانہ گرجاکھ کی پولیس وین میں سوار شیرجوان اہلکار نیچے اترے اور  نہتے معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ بچہ روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر اپنی غلطی کی معافی مانگ رہا ہے۔پولیس اہلکار بچے کو وین میں ڈال کر تھانے میں لے گئے، جہاں سے چار گھنٹوں بعد بچے کو رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب سی پی او معین مسعود کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔