ملکی مسائل ،وسائل کے بہترین استعمال سے ختم ہوں گے : محمد فائق شاہ

ملکی مسائل ،وسائل کے بہترین استعمال سے ختم ہوں گے : محمد فائق شاہ
ملکی مسائل ،وسائل کے بہترین استعمال سے ختم ہوں گے : محمد فائق شاہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے عوامی رابطہ مہم اور الیکشن2018ءکے سلسلے میں قصور کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ ملکی مسائل ،وسائل کے بہترین استعمال سے ختم ہوں گے ۔

انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ترقی پارٹی ملکی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے معاشی تعلیمی اور سماجی مسائل کو ختم کرے گی ، ماہرین اور باکردار افراد کو ایوانوں تک پہنچاناتاکہ70سال سے کرپشن اور نا انصافی والا نظام ختم ہو ۔

قصورمیں مختلف اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ اسلامی اقدار، شعائر، نماز اور پردہ کو فروغ دیا جائے گا موروثی سیاست اور اقتدار کی جنگ نے عوام اور پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے ہم مکمل جمہوری اور عوامی انداز میں مفاداتی سیاست کو ختم کریں گے ، امن ترقی پارٹی کے ذریعے ایک شعوری اور سیاسی تبدیلی آئے گی ، جو سیاست کے خاندانی اور موروثی برج الٹ دے گی ۔

تقریب کے دوران قصور سے امن ترقی پارٹی کے PP-181(سردار کوٹ سجوارہ ڈوگر)سے امیدوار افتخار احمد ڈوگر اور PP-176(کھڈیاں خاص)سے امیدوار محمد یاسین تابانی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : سیاست /علاقائی /اسلام آباد