پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شریک ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔