خاتون کو غیر اخلاقی میسج بھیجنے پر چیف سکیورٹی آفیسر پی ڈی اے کو اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ
پشاور (ویب ڈیسک) چیف سکیورٹی آفیسرپشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی( پی ڈی اے)خالد امین شاہ کو خاتون ملازمہ کوغیراخلاقی مسیج بھیجنے کے جرم میں ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کردیاگیا ،ملزم کوجرمانے کی رقم متاثرہ خاتون کواداکرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی اے کی خاتون ٹیلی فون آپریٹر نورین علی نے پی ڈی اے کے چیف سیکورٹی آفیسر خالدامین شاہ پر ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا ،فروری 2018میں خاتون نے ملزم کیخلاف وفاقی محتسب برائے ہراسمنٹ کے صوبائی دفتر میں کیس دائر کیا تھا جس کا ریجنل کمشنر بشیر احمد خان نے گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا جس میں خالد امین کو ڈھائی لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو اداکرنے کی سزاسنائی گئی ۔
خاتون کے خلاف شوکاز نوٹس ختم کرنے اور ان کو اپنی سیٹ پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اسکے علاوہ خالد امین شاہ کے فائل پر وارنگ اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کرنے کابھی کہاگیاہے۔حکمنامے کی کاپی ڈی جی پی ڈی اے کوارسال کرکے فیصلے پر پندرہ دنوں کے اندعمل درآمدیقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔