لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار
لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حیدر آباد(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے 17سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم لڑکی کو گذشتہ 6ماہ سے بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کرنے اور اس کا ویڈیو بناکر دوستوں کو پوسٹ کرنیوالے17سالہ طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گزشتہ 6ماہ سے غیر اخلاقی ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیکر اس سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

گزشتہ دنوں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو دوستوں کو شیئر کردی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کے گھر والوں نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔

مزید : بین الاقوامی