خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش ۔۔۔ انتہائی خوفناک ویڈیو منظر عام پر آگئی

خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش ۔۔۔ انتہائی خوفناک ویڈیو منظر عام ...
خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش ۔۔۔ انتہائی خوفناک ویڈیو منظر عام پر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانہ کعبہ میںطواف کے دوران اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص نے پٹرول چھڑک کر خانہ خدا کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک شخص پٹرول کی بوتل لیے خانہ کعبہ کے پاس کھڑا ہے اور پھر اچانک پٹرول غلاف کعبہ پر پھینک دیتا ہے اور حاجیوں کو مخاطب کرکے کچھ کہتا ہے کہ اسی اثنا میں زائرین اسے دبوچ لیتے ہیں ۔ اس سے قبل کہ زائرین اس شخص کی طبیعت صاف کرتے اس سے پہلے ہی سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور گھناﺅنی حرکت کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر کعبہ کی حدود سے باہر لے گئے۔خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے یہ مذموم حرکت کیوں کی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی ایک شخص نے خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم اس کی کوشش کامیاب ہونے سے پہلے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اس شخص کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : عرب دنیا