پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر خان بجرانی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر خان بجرانی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر خان بجرانی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر خان بجرانی نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو میںشبیر خان بجرانی کا کہنا تھا کہ میں نے دوستوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں ہیں،عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لوں گا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہر دکھ اور سکھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے،والدمیر ہزار خان نے شہید بی بی کے ساتھ کام کیا اور صوبائی صدر بھی رہے انہوں نے کشمور کی صوبائی اور قومی کی سیٹ سے ہمیشہ کامیابی حاصل کی لیکن ان کی وفات کے بعد پیپلز پارٹی نے مجھے اس نشست سے محروم کر دیا اس لئے اب پارٹی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر