این اے 67: فواد چودھری عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار

این اے 67: فواد چودھری عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار
این اے 67: فواد چودھری عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 67سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو ایپلٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنایا۔ٹربیونل نے درخواست گزار کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کو عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔فوادچودھری کیخلاف اعتراض جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارفخرعباس کاظمی نے دائرکیے تھے ۔جن میں انہوں نے موقف اپنا یا تھاکہ فواد چودھری کاشناختی کارڈ میں نام فواداحمد لکھا ہے اور انہوں نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیاجبکہ فواد چودھری کی 2بیویاں بھی ہیں جن کا ذکر کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا گیا،درخواست گزارکا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری نے کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ بھی کی ہے اور ان کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہو گئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔