قمرالاسلام کا12 سالہ بیٹاسالار الاسلام اپنی بہن اور کارکنوں کےساتھ والد کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے راولپنڈی کچہری پہنچ گیا

قمرالاسلام کا12 سالہ بیٹاسالار الاسلام اپنی بہن اور کارکنوں کےساتھ والد کے ...
قمرالاسلام کا12 سالہ بیٹاسالار الاسلام اپنی بہن اور کارکنوں کےساتھ والد کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے راولپنڈی کچہری پہنچ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صاف پانی کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام کا 12 سالہ بیٹاسالارالاسلام اپنی بہن اور ن لیگ کے کارکنوںکے ساتھ راولپنڈی کچہری پہنچ گیا،اس موقع پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے گو نثار گو کے نعرے بھی لگائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سالار الاسلام نے کہا کہ میرے والد لاہور ٹکٹ وصول کرنے گئے تھے، نیب نے میرے والدکوبتایا کہ آپ سے بات کرنی ہے،6 گھنٹے لاہورنیب آفس کے باہرکھڑا رہا،سالار الاسلام کا کہناتھا کہ راولپنڈی سے فون پرمجھے بتایاگیاکہ ابوکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سالار الاسلام نے کہا کہ مجھے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے پیغام بھجوایا ہے کہ اپنی مہم بھرپور انداز میں چلائیں اور کسی بھی رکاوٹ کو مدنظر نہ رکھا جائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی