کپل شرما کے شو میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی منجو شرما کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ؟ اب یہ کتنے سال کی ہوگئیں اور سالگرہ پر دوستوں نے کیک کاٹنے سے پہلے ہی ان کا کیا حشر کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

کپل شرما کے شو میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی منجو شرما کو تو آپ جانتے ...
کپل شرما کے شو میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی منجو شرما کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ؟ اب یہ کتنے سال کی ہوگئیں اور سالگرہ پر دوستوں نے کیک کاٹنے سے پہلے ہی ان کا کیا حشر کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ٹی وی اداکارہ سمونا چکروتی 30 سال کی ہوگئی ہیں، انہوں نے اپنی سالگرہ دوستوں کے ساتھ منائی لیکن دوستوں نے رات کو 12 بجتے ہی خاتون اداکارہ کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی بجائے اسے اٹھا کر پانی کے تالاب میں پھینک دیا۔

کلرز ٹی وی کے پروگرام ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میں کامیڈین کپل شرما کی بیوی منجو شرما اور سونی ٹی وی کے پروگرام ’ دی کپل شرما شو‘ میں سرلا گولاٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمونا چکروتی نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنﺅ میں پیدا ہونے والی سمونا چکروتی نے 10 سال کی عمر میں عامر خان اور منیشا کوئرالہ کی فلم ’من‘ میں بطور چائلڈ سٹار کردار ادا کیا جس کے بعد وہ مختلف فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں اداکاری کے جوہر دکھاتی رہی ہیں۔انہیں اصل شہرت کپل شرما کے شو میں منجو شرما اور سرلا گولاٹی کا کردار ادا کرنے پر حاصل ہوئی۔

سمونا چکروتی اب 30 سال کی ہوچکی ہیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے دوستوں کے ساتھ منائی۔ سالگرہ کی رات کو 12 بجتے ہی ان کے دوستوں نے سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بجائے اداکارہ کو اٹھا کرٹھنڈے پانی کے تالاب میں پھینک دیا جس پر وہ سردی سے کپکپاتی رہیں۔ سمونا چکروتی نے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کی اس حرکت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ جب مجھے اپنی 30 ویں سالگرہ پر آدھی رات کو پھینک دیا گیا‘۔

مزید : تفریح