A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

مسجد سے یوپی ایس، بیٹریاں چوری ہونے پر شہریوں کا احتجاج،گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ بلاک کر دی

مسجد سے یوپی ایس، بیٹریاں چوری ہونے پر شہریوں کا احتجاج،گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ بلاک کر دی

Jun 27, 2018 | 13:28:PM

منڈی بہاءالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاؤالدین کے علاقہ لک میں مسجدسے یوپی ایس اوربیٹریاں چوری ہونے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیااور ٹائرجلاکرگجرات منڈی بہاؤالدین روڈ بلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل منڈی بہاؤالدین کے علاقہ لک میں مسجدسے یوپی ایس اوربیٹریاں چوری ہو گئیں تھیں۔جس پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ کو ٹائرجلاکر بلاک کر دیا۔مظاہرین کی جانب سے شدید احتجا ج کیا گیا اور کارروائی نہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو ئی جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ مساجدمیں عمومی طور پر ایسے واقعات دیکھنے کو نہیں ملتے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مساجد کو چندہ اور دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں ،جبکہ کچھ مخیر حضرات مسجد کو ماہانہ طور پر چندہ فراہم کرتے ہیں جس سے مسجد کے یوٹیلیٹی بل ،تنخواہ اور دیگر اخراجات پورے کئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں