نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا

نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا
نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا ادھے چوپڑا کے ساتھ بریک اپ ہوئے 2 سال ہوچکے ہیں ۔ وہ امریکہ واپس جاچکی ہیں اور وہیں انہیں اپنا نیا پیار امریکی فلم ڈائریکٹر ’ میٹ الونزو‘ کی صورت میں مل چکا ہے۔

امریکی ماڈل کے طور پر اپنا سفر شروع کرنے والی نرگس فخری اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور امتیاز علی کی فلم ’ راک سٹار‘ میں ہیر کا کردار ادا کیا۔

Some things are just meant to be. ????

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri) on

فلم راک سٹار نے نہ صرف بھرپور کاروبار کیا بلکہ لوگوں کو جذباتی بھی کیا لیکن اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ان کی مادری زبان میں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں فلم کی ذرا بھی سمجھ نہیں آئی۔

????????

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri) on

انہوں نے ہاﺅس فل تھری جیسی کامیاب فلم میں کام کرنے کے بعد انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور واپس نیو یارک چلی گئیں ، کہا جاتا ہے کہ ادھے چوپڑا کے ساتھ منگنی ٹوٹنے پر انہیں نروس بریک ڈاﺅن ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ واپس اپنے ملک چلی گئی تھیں۔

Romeo & Juliet ????????❤️????????

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri) on

نرگس فخری کی منگنی ٹوٹے ہوئے 2 سال ہوگئے ہیں اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ اداکارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں جس کا سب سے زیادہ کریڈٹ ان کے نئے پیار میٹ الونزو کو جاتا ہے۔

King & Queen ????????❤️????????

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri) on

میٹ الونزو امریکن فلم ڈائریکٹر ہیں اور دونوںسارا وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔

انسٹا گرام پر بھی دونوں کی جانب سے اپنی تصویریں خوب شیئر کی جاتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

مزید : تفریح