میرے والد آپ لوگوں کو ووٹ دیتے دیتے مرگئے مگر آپ نے کچھ نہیں کیا،انتخابی مہم کے دوران مراد علی شاہ کو ووٹرز نے گھیر لیا

میرے والد آپ لوگوں کو ووٹ دیتے دیتے مرگئے مگر آپ نے کچھ نہیں کیا،انتخابی مہم ...
میرے والد آپ لوگوں کو ووٹ دیتے دیتے مرگئے مگر آپ نے کچھ نہیں کیا،انتخابی مہم کے دوران مراد علی شاہ کو ووٹرز نے گھیر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی ۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ پی ایس 80 میں اپنی آبائی گاﺅں واہڑمیں انتخابی مہم کیلئے حلقے میں گئے تو ووٹرز نے انہیں گھیر لیا اور شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا،ایک ووٹر نے کہا کہ میرے والدآپ لوگوں کو ووٹ دیتے دیتے مر گئے لیکن آپ لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔
مراد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی سنو گے یا نہیں؟،سابق وزیراعلیٰ نے ویڈیو بنانے والے ووٹر کا موبائل چھین لیااور ووٹر کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ سوال کیوں کیا ؟موبائل بند کرو،اس کے بعد مراد علی شاہ حلقے سے چلتے بنے۔