’’ قمر اسلام شہبازشریف کے خلاف یہ کام کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور۔۔۔‘‘ چوہدری نثار کے مخالف ن لیگی امیدوار قمرالاسلام کے حوالے سے معروف صحافی نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا،کھلبلی مچا دی

’’ قمر اسلام شہبازشریف کے خلاف یہ کام کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور۔۔۔‘‘ ...
’’ قمر اسلام شہبازشریف کے خلاف یہ کام کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور۔۔۔‘‘ چوہدری نثار کے مخالف ن لیگی امیدوار قمرالاسلام کے حوالے سے معروف صحافی نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا،کھلبلی مچا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیاہے کہ صاف پانی کیس میں گرفتار ہونے والے ن لیگی رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار قمرالسلام شہبازشریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں اور انہوں نے کافی چیزوں کا اعتراف کیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہناتھا کہ قمر الاسلام نے کچھ چیزیں تسلیم کر لی ہیں اور شہبازشریف کا رول بھی بتا دیا ہے ، اس کے بعد شہبازشریف کو طلب کرنے کا فیصلہ ہواہے جبکہ فواد احسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھا جارہاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران بڑی گرفتاریاں ہوں گی ۔

صابر شاکر کاکہناتھا کہ 56 کمپنیاں جو سامنے آئی ہیں ،اس پر نیب کی ایک ٹیم کام کر رہی تھی ، اس کمیٹی نے رپورٹ جمع کروا دی ہے اور سب کی متفقہ رائے ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جو کیسسز ریفر ہوئے تھے ان میں اتنی جان ہے کہ ملزمان کو مجرم بنایا جا سکتاہے اور ان کے خلاف ریفرنس دائر کیے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس لیے فواد احسن فواد ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری متوقع ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صاف پانی کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار قمر الاسلام کے 12سالہ بیٹے سالار الاسلام نے اپنے والس کی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اور وہ آج ن لیگی کارکنان اور علاقائی رہنماوں کے ہمراہ راولپنڈی کچہری پہنچے اور اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے ’گو نثار گو ‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مزید : قومی