شہباز شریف نے کراچی میں انتخابی مہم کی ذمہ داری رانا مشہود کو سونپ دی
لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ بلدیہ ٹاﺅن سے اپنی انتخابی مہم کی ذمہ داری سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور کو سونپ دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رانا مشہور جو لاہور سے خود بھی الیکشن لڑرہے ہیں کراچی میں شہباز شریف کی انتخابی مہم چلائیں گے اور شہباز شریف کی انتخابی مہم کی براہ راست خود نگرانی کریں گے۔