عدالت کا میئرلاہور کو اپنی نگرانی میں شہر سے تجاویزات کے خاتمے کیخلاف آپریشن کرانے کا حکم

عدالت کا میئرلاہور کو اپنی نگرانی میں شہر سے تجاویزات کے خاتمے کیخلاف آپریشن ...
عدالت کا میئرلاہور کو اپنی نگرانی میں شہر سے تجاویزات کے خاتمے کیخلاف آپریشن کرانے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرسے تجاوزات کے خاتمے کی درخواست میں لاہورہائیکورٹ نے میئرلاہورکواپنی نگرانی میں سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری آپریشن کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرسے تجاوزات کے خاتمے کیلئے درخواست پرسماعت لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبرقریشی نے کی ۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہر کی جس بھی سڑک پر نکل جائیں ہر طرف تجاوزات کی بھرمار ہے۔جس پر عدالت نے سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری آپریشن کاحکم دے دیا اور میئرلاہور کو ہدایت کی کہ آپ کل سے اپنی نگرانی میں تجاویزات کیخلاف آپریشن کرائیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور