92 نیوز کی خوبرو اینکر عائشہ یوسف اب ٹی وی پر نظر کیوں نہیں آتی ؟ جان کر مداح خوش ہوجائیں گے

92 نیوز کی خوبرو اینکر عائشہ یوسف اب ٹی وی پر نظر کیوں نہیں آتی ؟ جان کر مداح ...
92 نیوز کی خوبرو اینکر عائشہ یوسف اب ٹی وی پر نظر کیوں نہیں آتی ؟ جان کر مداح خوش ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور / کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی 92 نیوز کے ساتھ ایک عرصہ تک وابستہ رہنے والی نیوز کاسٹر عائشہ یوسف نے کنارہ کشی اختیار کرلی ، اب وہ سماءکی سکرین پر نظر آئیں گی۔ عائشہ یوسف نے 92 نیوز سے کچھ روز پہلے ہی استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ ترکی میں چھٹیاں گزار کر واپس آئی ہیں۔

A post shared by Aisha Yousaf (@aishayousaf15) on

اینکر پرسن عائشہ یوسف کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر 92 نیوز چھوڑنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا جس کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ فکر معاش آپ کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جاتی ہے۔

Taqsim square istaqlal street

A post shared by Aisha Yousaf (@aishayousaf15) on

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس چینل میں جارہی ہیں تاہم مداحوں کے اسرار پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سماءجوائن کرلیا ہے اور وہ آج (بدھ) سے 3 بجے اور 6 بجے کے بلیٹنز میں نظر آئیں گی۔

A post shared by Aisha Yousaf (@aishayousaf15) on

خیال رہے کہ عائشہ یوسف نے لاہور کے سٹی چینل سٹی 42 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ اے آروائی اور بول میں رہیں۔ بول نیوز کی بندش کے دوران انہوں نے واپس لاہور کا رخت سفر باندھا اور 92 نیوز جوائن کرلیا لیکن اب وہ دوبارہ کراچی کے سماءمیں چلی گئی ہیں۔

Neeli masjid aka blue mosque

A post shared by Aisha Yousaf (@aishayousaf15) on

عائشہ یوسف نے کچھ روز پہلے ہی 92 نیوز سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ چھٹیاں گزارنے کیلئے ترکی چلی گئیں جہاں سے گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

A post shared by Aisha Yousaf (@aishayousaf15) on

A post shared by Aisha Yousaf (@aishayousaf15) on

A post shared by Aisha Yousaf (@aishayousaf15) on

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی