عمران خان کو این اے 35 بنوں سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

عمران خان کو این اے 35 بنوں سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
عمران خان کو این اے 35 بنوں سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35بنوں سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،اپیلٹ ٹریبونل نے عدم ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ عمران خان کے حق میں دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے35 بنوں سے بھی دوسری بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے عدم ثبوت کی بنیاد پر اپیل کنندہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے این اے 243 کراچی، این اے 131 لاہور، این اے 95 میانوالی ، این اے 53 اسلام آباد اور این اے 35 بنوں سے کاغذات منظور ہو گئے ہیں ،اب وہ قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں