ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوئیرالا تو آپ کو یاد ہوں گی ، کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد اب یہ کیسی دکھتی ہیں ؟ آپ بھی جانئے

ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوئیرالا تو آپ کو یاد ہوں گی ، کینسر سے جنگ لڑنے ...
ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوئیرالا تو آپ کو یاد ہوں گی ، کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد اب یہ کیسی دکھتی ہیں ؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوئیرا کینسر جیسے انتہائی موضی مرض سے کامیابی کے ساتھ لڑنے کے بعد اب واپس صحتیابی کی جانب گامزن ہیں اور انہوں نے فلموں میں بھی اینٹری مار دی ہے جس کا ہر کوئی بے صبری سے انتظار کر رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق منیشا کوئیریلا نے 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی کئی کامیاب ترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ان کی عامر خان کے ساتھ انتہائی معروف فلم ’من ‘ بھی شامل ہے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا جبکہ ان کی ایک فلم’ 1942 لوسٹوری ‘بھی ہے ۔ منیشاصرف ایک اچھی اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک بہترین فائٹر بھی ہیں ، انہوں نے کینسر جیسے مرض کے ساتھ مقابلہ کیا اور جیتنے میں کامیاب ہوئیں ۔
منیشا جلد ہی ہمیں سنجے دت کی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی جس میں وہ سنجے دت کی والدہ نرگس کا کردار نبھا رہی ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ ابتدائی طور پر منیشا نے مرض کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن راج کمار ہیرانی کے کہنے پر وہ رضا مند ہو گئیں تھیں ۔

مزید :

تفریح -