بڑے عرب ملک مسلمان ملک میں حکومت نے نیکروں کو خواتین پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بنادیا کیونکہ ۔۔۔

بڑے عرب ملک مسلمان ملک میں حکومت نے نیکروں کو خواتین پولیس اہلکاروں کا ...
بڑے عرب ملک مسلمان ملک میں حکومت نے نیکروں کو خواتین پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بنادیا کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک لبنان کے ایک شہر میں خواتین پولیس اہلکار نیکرزاور سر پر سرخ ٹوپی کے ساتھ گھومتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ خواتین اہلکاروں کی یہ نئی وردی شہر کے میئر کے اس پلان کا حصہ ہے جس کے تحت وہ سیاحوں کو متوجہ کرنے اور ملک کا امیج بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
لبنانی شہر برمانا کے میئر کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی 99 فیصد خواتین سیاح شارٹس پہنتی ہیں اس لیے ٹریفک پولیس کا نیا سکواڈ سیاحوں کو لبنان کا رخ کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ملک کا مغربی ممالک میں امیج بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض لوگ تو لبنانی میئر کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں لیکن اکثریت سیاحوں کو لبھانے کیلئے خوبصورت خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کے استعمال کو برا قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کے باوجود نئے سکواڈ میں بھرتی ہونے والی خاتون اہلکار سماتا سعد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نوکری کا بھرپور لطف اٹھارہی ہیں،’ ہم اپنی مرضی سے اس شعبے میں آئے اور اس کے ممکنہ چیلنجز کو قبول کیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہر سال گرمیوں میں یہ سکواڈ بنایا جاتا رہے گا‘۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔