” میرے سینے میں درد ہو رہی ہے “ دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک آ گیا اور اس نے کنٹرول ٹاور کو یہ پیغام بھیجا جس کے بعد ۔۔۔ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ بھی ہل کر رہ جائیں گے

” میرے سینے میں درد ہو رہی ہے “ دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک آ گیا اور اس نے ...
” میرے سینے میں درد ہو رہی ہے “ دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک آ گیا اور اس نے کنٹرول ٹاور کو یہ پیغام بھیجا جس کے بعد ۔۔۔ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ بھی ہل کر رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ایئرلائن ’indigo‘ کے پائلٹ کو دوران پرواز ہارٹ اٹیک آ گیا تاہم مسافروں سے بھر جہاز کو باحفاطت لینڈ کروا لیا گیا جس کے بعد پائلٹ کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق’ انڈیگو‘ کے 63 سالہ پائلٹ سیلوو ڈیاز اکوسٹا طیارے کو سبھاس چندرا بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کولکتہ پر لینڈ کروانے کی تیاری میں تھے کہ اچانک ان کے سینے میں درد اٹھی اور انہیں ہارٹ اٹیک آ گیا تاہم اس کے باوجود بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور طیارے کو باحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا جس کے بعد فوری طور پر میڈیکل ٹیم نے انہیں ایئرپورٹ پر ہی موجود میڈیکل یونٹ میں منتقل کیا جہاں ان کی طبیعت جانچنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ کے قریب ہی واقع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ڈاکٹر کا کہناہے کہ ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور وہ صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -