ہتک عزت دعوی کیس :پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان 31 جولائی کو طلب کر لیا

ہتک عزت دعوی کیس :پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان 31 جولائی کو طلب کر لیا
ہتک عزت دعوی کیس :پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان 31 جولائی کو طلب کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے ہتک عزت دعویٰ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 31 جولائی کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کے عمران خان کےخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی۔

سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کابے بنیاد الزام عائدکیا اور اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے الزام سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 31 جولائی کو طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور