کورکمانڈرزکانفرنس:آرمی چیف نے عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

کورکمانڈرزکانفرنس:آرمی چیف نے عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی ...
کورکمانڈرزکانفرنس:آرمی چیف نے عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور قومی فریضہ مکمل ذمہ داری سے سرانجام دیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت 211ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیر پا امن کے لئے مثبت کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوااور آپریشن ردالفساد میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت کی جائیگی جس کے لئے آرمی چیف نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور قومی فریضہ مکمل ذمہ داری سے سرانجام دیا جائے گا،قومی انتخابات کی اہم ذمے داری نبھانے کےساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات پرفوکس رکھاجائے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے میں ہونیوالی تبدیلیوں اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن جیسے قومی فریضے کو ذمے داری سے ادا کیا جائے۔ 

کورکمانڈرز کانفرنس میں شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے پاک فوج کی معاونت، آپریشن ردالفساد کے دوران دہشتگردوں سے آزاد کروائے گئے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ خطے میں ہونے والی تبدیلیوں, سکیورٹی صورتحال اور ملکی استحکام کیلئے جاری کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ قومی انتخابات 2018 کی اہم ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات پر بھی فوکس رکھا جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات 2018 سے متعلق بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صاف و شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت اور مدد کی جائے گی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ اندرونی سیکیورٹی اور ملکی دفاع سے توجہ ہٹائے بغیر الیکشن کے انعقاد میں مکمل معاونت کی جائے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔اس حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، گزشتہ دنوں انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر پاک فوج کے ساڑھے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات طلب کی تھیں، جس کی وزارت دفاع نے حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ فوجیوں کو الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے طلب کرلیا ہے جبکہ ریٹائرڈ جوانوں کے پاس بھی مکمل اختیارات ہوں گے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں عام انتخابات میں سیکیورٹی ا مور کے لیے فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر فوج کی تعنیاتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی درخواست کا بھی جائزہ لیا گیا اور پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعنیات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی اور پاک فوج کے اہلکار 27 جون کو پرنٹنگ پریس کی سیکیورٹی سنبھال لیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد