الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا،الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ پولنگ کاوقت قانون کے مطابق 8گھنٹے مقرر ہے، پولنگ کے وقت بڑھانے کااختیارکمیشن کا ہے،انتہائی مجبوری اورضرورت کے تحت پولنگ ٹائم میں کچھ دیرکااضافہ کیاجاسکتاہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ وقت بڑھانے کافیصلہ پولنگ کے دن صورتحال کے مطابق کیاجاتاہے،پولنگ کے اوقات صبح8تا5بجے شام سے زیادہ نہیں بڑھاسکتے،جولوگ5بجے کے بعد پولنگ سٹیشن میں موجودہوتے ہیں ووٹ ڈالناانکاحق ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت 5 سے بڑھا کر8 بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد