سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی طلبی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی طلبی کی درخواست پر فیصلہ ...
سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی طلبی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی طلبی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق شہری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی طلبی کی درخواست دی ۔کیس کی سماعت جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کی ۔اس موقع پر سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مزید : قومی