غیر قانونی ٹھیکے: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب میں طلب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 5 جولائی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اورنیب انہیں پہلے بھی 20 جون کو طلب کرچکا ہے۔