ڈپٹی کمشنر طاہر حسین سانگی کی محکمہ صحت کا نظام بہتربنانے، سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کی زیرتعمیرعمارت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر طاہر حسین سانگی کی محکمہ صحت کا نظام بہتربنانے، سہولیات کی فراہمی ...
ڈپٹی کمشنر طاہر حسین سانگی کی محکمہ صحت کا نظام بہتربنانے، سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کی زیرتعمیرعمارت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

  

عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر )ضلع عمرکوٹ کے تمام ہسپتالوں میں صحت کے نظام کو بہتر بنایا جائے ،مریضوں کو ادویات کی فراہمی ،دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔خصوصی طور پر ضلع ہیڈکواٹر ہسپتال عمرکوٹ کی زیر تعمیر عمارت کو ترجیحی بنیاد پر جلد سے جلد مکمل کرکے فعال کیاجائے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے ڈپٹی کمشنر آفیس میں صحت کے مسائل کے متعلق محکمہ صحت کے آفسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر تارا چند سونی نے محکمہ صحت کی بنیادی سہولیات سے متعلق مکمل آگاہی دی اور بتایا کہ ضلع میں ایک ضلع ہیڈکواٹر اسپتال ، تین تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال ، چھ رورل ہیلتھ سینٹر ، تیس بیسک ہیلتھ یونٹ ، گیارہ گورمینٹ ڈسپینری ، سات مدر اینڈ چائیلڈ ہیلتھ سینٹر ، ایک ڈائیلاسیز سینٹر اور ایک آنکھوں کی ہسپتال مکمل طور پر فعال ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کواٹر ہسپتال عمرکوٹ میں بچوں کی اموات کی مکمل رپورٹ فوری طور پر دی جائے اور ایمرجنسی سرجری وارڈ کو فوری فعال کیا جائے اور خصوصی طور پر مریضوں کو بہتر ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو اور ای پی آئی انچارج ڈاکٹر عقیل کو ہدایات دی کہ ضلع میں پولیو کے مکمل خاتمے اور عام لوگوں کو ای پی آئی کی ویکسین سے متلق مکمل معلومات دی جائے اور ضلع کو پولیو فری ضلع بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں صحت اور تعلیم کو میں ترجیحاتی بنیاد پر کام کیا جائے گا ،، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی ہیلتھ ویجلینس کمیٹی کو فعال کیا جائے اور اس کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ مجھ کو دی جائے۔ اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال عمرکوٹ ڈاکٹر سید معز علی شاھ ، پی پی ایچ آئی کے انچارج حیدر علی شاھ اور دیگر ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ