کویت کی ایئر لائن، جزیرہ ایئر ویز، کا کویت لاہور پرواز کا آغاز

کویت کی ایئر لائن، جزیرہ ایئر ویز، کا کویت لاہور پرواز کا آغاز
کویت کی ایئر لائن، جزیرہ ایئر ویز، کا کویت لاہور پرواز کا آغاز

  

کویت(محمد عرفان شفیق  ) کویت کی نجی ایئر لائن، جزیرہ ایئر ویز، نے  لاہور کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ہفتہ وار پروازیں منگل،  جمعہ اور اتوار کی شام کویت سےلاہور جبکہ بدھ، ہفتہ اور پیر کی علی الصبح لاہور سےکویت کے لیےروانہ ہونگی۔ 

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کویت کی پروازوں کی بندش کے بعد کویت میں بسنے والے پاکستانیوں نے جزیرہ ایئر ویز کے آغاز کو حوصلہ مند قرار دیا ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن پی آئی ائے اور شاہین ایئر کی کویت سیکٹر منسوخی کے بعد جزیرہ ایئر ویز کا یہ احسن قدم ہے۔   یا د رہے کہ 2010 میں بھی جزیرہ ایئر ویزنے لاہور کے لیے سروس کا آغاز کیا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا ءپر یہ سلسلہ معطل کردیاتھا۔

 

 

 

 

مزید : عرب دنیا