نالوں کی صفائی کاکام شروع کردیاہے، ہرحال میں تجاوزات کو گراؤں گا اور اگر کام درست نہیں ہوا تو ٹھیکےدار کوفارغ کردوں گا: مئیر کراچی وسیم اختر

نالوں کی صفائی کاکام شروع کردیاہے، ہرحال میں تجاوزات کو گراؤں گا اور اگر کام ...
نالوں کی صفائی کاکام شروع کردیاہے، ہرحال میں تجاوزات کو گراؤں گا اور اگر کام درست نہیں ہوا تو ٹھیکےدار کوفارغ کردوں گا: مئیر کراچی وسیم اختر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سڑک پرجوتجاوزات قائم ہیں ان کو ہرحال میں گراؤں گا اور اگر کام درست نہیں ہوا تو ٹھیکےدار کوفارغ کردوں گا،بڑے نالوں کو ہم کلیئر کریں گے چھوٹے نالے ڈی ایم سی صاف کرےگا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پرنالوں کی صفائی کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے میئر کراچی وسیم اختر گجر نالہ پہنچ گئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گجرنالے کوکے ڈی اے سے کے ایم سی حوالگی کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،پی ٹی سی ایل،واٹربورڈ،کے الیکٹرک اورسوئی سدرن اپنے پائپ ہٹالیں ہم نالوں سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کررہے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کاکام شروع کردیاہے،41 نالے ہیں جن کوصاف کیاجارہاہے،بڑے نالوں کو ہم کلیئر کریں گے چھوٹے نالے ڈی ایم سی صاف کرےگا،سپریم کورٹ نے پابند کیا تھا کہ نالوں میں کچرا نہیں آنا چاہیے، عدالت کا حکم ہے کہ پکوان سینٹرز کا کچرا بھی نالوں میں نہیں آنا چاہیے،نالوں پرچوکنگ پوائنٹ بن رہے ہیں وہ سالڈ ویسٹ کے حصے میں آتے ہیں۔مئیر وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پرجوتجاوزات قائم ہیں ان کو ہرحال میں گراؤں گا اور اگر کام درست نہیں ہوا تو ٹھیکےدار کوفارغ کردوں گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی