تحریک انصاف کا آفیشل گانا گانے کے لیے فرحان سعید کا انتخاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے الیکشن 2018کے لیے تحر یک انصاف کا آفیشل گانا گانے کے لیے فرحان سعید کا انتخاب کر لیا جو کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کے لیے پارٹی کا نیا آفیشل گانا گائیں گے۔گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
فرحان سعید نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکرگزار ہیں کہ انتخابی مہم کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر بھروسہ کیا گیا۔گلوکار نے مزید لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتے ہیں۔