روس نے دو بار شام میں ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا: ایرانی عہدیدار 

روس نے دو بار شام میں ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا: ایرانی عہدیدار 
روس نے دو بار شام میں ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا: ایرانی عہدیدار 

  

تہرا ن (آن لائن)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے مشیر علی خرم نے شام میں روسی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس نے اتحادی ہونے کے باوجود شام میں ایران کی پیٹھ میں دو بار چھرا گھونپا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جواد ظریف کے مشیر علی خرم کا حکومت پر زور دیتے ہوئے کہناتھا کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپی یونین کی یقین دہانیوں پر اعتماد نہ کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ میں ایران کے سابق سفیر نے خبردار کیا کہ تہران پر عالمی دباؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل اور تکلیف دہ ایام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔علی خرم کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو ختم کرنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل پلان تیار کیا ہے۔ امریکا ایران پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے بعد ایران کا محاصرہ کرنے اور تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبورکررہا ہے، امریکا ایران کو ماضی کے عراق میں بدلنا چاہتا ہے اور تیسرے مرحلے میں ایران کومعاشی طور پر دیوالیہ کرنے کے بعد فوجی طاقت کے استعمال کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی