ایرانی تیل کا گھیراؤ کرکے اتحادیوں کواس کی درآمد سے روکیں گے :امریکا
واشنگٹن (آن لائن)امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران سے تیل خرید کرنے والے ممالک کو نومبر کے آغاز سے تہران سے تمام درامدات بند کرنے کی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ اس وقت امریکا ایران پر دوبارہ تمام اقتصادی پابندیاں عائد کردے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکا کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آئندہ ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جائے گا، یہ وفد خلیجی اور دوسرے عرب اتحادی ممالک پر زور دے گا کہ وہ نومبر 2018تک ایران کو تیل کی عالمی منڈی میں تنہا کرنے کے لیے اس کی تیل کی مصنوعات کی درآمدات روک دیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو تیل کی درآمدات پر کسی قسم کی رعایت نہیں دے گا۔