بے نظیر بھٹو کا 65 واں جنم دن دبئی میں منایا گیا، پی پی کے جیالوں کی امارات بھر سے شرکت

بے نظیر بھٹو کا 65 واں جنم دن دبئی میں منایا گیا، پی پی کے جیالوں کی امارات بھر ...
بے نظیر بھٹو کا 65 واں جنم دن دبئی میں منایا گیا، پی پی کے جیالوں کی امارات بھر سے شرکت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (طاہرمنیر طاہر) پاکستان کی سابقہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ گزشتہ دنوں دبئی میں دھوم دھام سے منائی گئی جس کا اہتمام پی پی پی متحدہ عرب امارات نے کیا تھا، جس میں میاں منیر ہانس، راجہ سرفراز، ملک اسلام، شفیق صدیقی، فاروق چیچی، نعمان ملک، امین سرگانہ، فضل درانی، قاسم بلوچ، امام بخش، عرفان گوندل، مظفر باجوہ، سجاد شاہ، علی گوہر ، نثار خٹک، رابعہ اکرام، فاروقبانیاں، شیریں درانی، مہوش شیخ، زاہدہ ملک، خانم شاہین، تاج دین قمر، سعودی کیانی اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بڑے بڑے سائز کا ایک کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ مقررین نے بے نظیر بھٹو کی سیاسی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ بینظیر بھٹو ناصرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی بڑی سیاسی لیڈر تھیں، ان کی سیاسی بصیرت کا زمانہ معترف ہے۔ بے نظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت کی آج بھی مثال دی جاتی ہے۔ ان کی خدمات کا آج بھی اعتراف کیا جاتا ہے۔ اس طرح کے لیڈرز صوبوں بعد پیدا ہوا کرتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا