ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں مغربی قوتوں سے ہے،فضل الرحمن کے سپاہی کو گولڈ سمتھ کا ایجنڈا رکھنے والے شکست نہیں دے سکتے :اکرم خان درانی

Jun 27, 2018 | 06:09 PM

بنوں( ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور اُمیدوار این اے35وپی کے 90اکرم خان درانی کہا ہے کہ25جولائی کو متحدہ مجلس عمل کو کامیابی حاصل ہوگی، ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں عمران خان کی شکل میں مغربی قوتوں سے ہے، تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والے سن لیں مولانا فضل الرحمن کے سپاہی کو گولڈسمتھ کا ایجنڈہ رکھنے والے شکست نہیں دے سکتے، بنوں کے اسلام پسند عوام نے ہر دور میں علمائے کرام سے محبت کا اظہار کیا ،اب وہ 2002کی تاریخ دُہرائینگے اور بھرپور انداز سے ایم ایم اے کے حق میں اپنا فیصلہ کرکے تعمیروترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں کے عوام کے حقوق کیلئے اسمبلی فلور اور باہر ہر فورم پر آواز بلند کی اور یہاں کی ترقی کیلئے اپنا مکمل کردار ادا کیا مگر حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا ،آج تحریک انصاف کے شکست خوردہ عناصر نے جن کو ہر بار شکست سے دوچار کیا،انہوں نے مقابلے سے رہ فرار اختیار کرکے عمران خان کو یہاں سے کھڑا کیا ہے  تاہم بنوں کے غیرت مند عوام میاںوالی کے مقابلے میں بنوں کے بیٹے کا ساتھ دینگے اور قومیت اور ترقی کے جھوٹے منصوبوں پر بنوں کے عوام کو دھوکہ دینے والوں کو مسترد کردینگے کیونکہ جمعیت علماء اسلام اور درانی خاندان نے بنوں کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور مرتے دم تک خون کے آخری قطرہ تک عملی جدوجہد کرینگے۔اس موقع پر  کیاپی کے88کے اُمیدوار زاہد خان درانی،سابق ایم پی اے اعظم خان درانی،جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی آرگنائرر شمس قمر قریشی،ضلعی ارگنائرر عابدین خان وسیم اللہ محسودسمیت دیگر پارٹی مشران اور رہنما بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں