مریم نواز نے سیاسی بساط پر بڑی چال چل دی،الیکشن سے قبل اچانک ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب دنگ رہ گئے

مریم نواز نے سیاسی بساط پر بڑی چال چل دی،الیکشن سے قبل اچانک ایسا قدم اٹھا ...
مریم نواز نے سیاسی بساط پر بڑی چال چل دی،الیکشن سے قبل اچانک ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب دنگ رہ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز زندگی کا پہلا الیکشن لڑنے جا رہی ہیں اور موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کے لیے جیت بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں اب مریم نواز کا لاہور میں حلقہ تبدیل کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘  کے مطابق مریم نواز کو اس سے پہلے این اے 125میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میں موجود ہیں،اب ان کا انتخابی حلقہ  تبدیل کردیا گیا ہے اور مریم نواز کو ن لیگ نے این اے 127سے ٹکٹ دے دیا ہے ۔این اے 125سے مریم نواز کی جگہ پرویز ملک کو ٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب کلثوم نواز کے قریبی رشتہ دار بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 125سے ٹکٹ انہیں دیا جانا چاہیے، یہ ان کا حلقہ ہے اور ان کا حق ہے کہ وہ اس حلقے سے پارٹی کے امیدوار ہوں ۔

مزید : قومی