کسان کی گائے نے ایسے بچھڑے کو جنم دے دیا کہ پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی کیونکہ اس کے۔۔۔

کسان کی گائے نے ایسے بچھڑے کو جنم دے دیا کہ پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی کیونکہ ...
کسان کی گائے نے ایسے بچھڑے کو جنم دے دیا کہ پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی کیونکہ اس کے۔۔۔

  

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں گاہے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں مختلف نوع کے جانوروں کے ہاں دہرے اعضاءوالے بچے پیدا ہوتے ہیں، کسی کی ٹانگیں پانچ تو کسی کے دھڑ دو۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں پولینڈ میں بھی ایک گائے نے ایسے بچھڑے کو جنم دے دیا کہ پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں اس گائے نے جس بچھڑے کو جنم دیا اس کا دھڑ ایک اور سر دو تھے۔ یہ بچھڑا پیدائش کے چند گھنٹے بعد تک زندہ رہا اور پھر مر گیا۔

ڈاکٹر کیرولینا زاروسکا، جس نے بچھڑے کی پیدائش کروائی، کا کہنا تھا کہ ”ایسا واقعہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ اس بچھڑے کے دو سر ہونے کی وجہ سے پیدائش بہت مشکل سے ہوئی۔ پیدائش کے کچھ دیر بعد بچھڑے نے گائے کا دودھ پینا شروع کر دیا اور حیران کن طور پر دونوں میں سے اس کے جس منہ کو گائے کے تھن سے لگاتے وہ اسی سے دودھ پینے لگتا تھا۔میں امید کر رہی تھی کہ یہ زندہ رہے گا لیکن چند گھنٹے بعد اچانک اس کی موت ہو گئی۔“ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کیرولینا نے بچھڑے کی تصویر لے کر اپنے فیس بک پروفائل پر پوسٹ کی جس نے لاکھوں صارفین کو ورطہ¿ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی