خاتون کو اچانک اپنے بیڈ روم میں دھواں بھرتا محسوس ہوا، وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی تو ایسا انکشاف کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتی تھی، محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ بھی جان لیں

خاتون کو اچانک اپنے بیڈ روم میں دھواں بھرتا محسوس ہوا، وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی ...
خاتون کو اچانک اپنے بیڈ روم میں دھواں بھرتا محسوس ہوا، وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی تو ایسا انکشاف کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتی تھی، محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ بھی جان لیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کے بیڈروم میں اچانک دھواں بھرنا شروع ہو گیا جو کھڑکی کی طرف سے آرہا تھا۔ جب اس نے دھوئیں کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق رابیکا تھامپسن نامی اس لڑکی نے دراصل ایک آئینہ اس کھڑکی میں رکھا ہوا تھا جس کا منہ باہر کی طرف تھا۔ باہر سے آنے والی سورج کی روشنی اس آئینے سے منعکس ہو کر واپس کھڑکی پر مرتکز ہو رہی تھی جس سے اس میں لگی پلاسٹک کی پٹی پگھلنا شروع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق رابیکا نے یہ ماجرا دیکھ کر فوراً وہاں سے آئینہ ہٹا دیا۔ اس نے اس واقعے کی ویڈیوبنا کر فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں کھڑکی کے ایک کنارے سے اٹھتا دھواں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ رابیکا نے ویڈیو میں کہا ہے کہ ”یہ ایک وارننگ ہے۔ کبھی بھی آئینے کو اس حالت میں مت رکھیں کہ سورج کی روشنی اس سے منعکس ہو کر کسی چیز پر پڑ رہی ہو۔ ورنہ اس سے آگ بھی لگ سکتی ہے اور آپ کسی بڑے حادثے سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔یہ صبح کا وقت تھا اس لیے سورج کی حدت اتنی زیادہ نہیں تھی۔ میں سوچ کر ہی خوفزدہ ہو رہی ہوں کہ اگر دوپہر کا وقت ہوتا تو مجھے احساس ہونے تک شاید آگ لگ چکی ہوتی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی