شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کافیصلہ انتہا پسندی ہے :کنور دلشاد

شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کافیصلہ انتہا پسندی ہے :کنور دلشاد
شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کافیصلہ انتہا پسندی ہے :کنور دلشاد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیکر ایپلٹ ٹربیونل نے انتہائی پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ دیا ۔ ان کو چاہئے تھا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کردیتے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ انتہاپسندی پر چلا گیا ہے ۔ ان کو چاہئے تھا کہ کا غذات نامزدگی مسترد کردیتے لیکن شاہد خاقانا عباسی کو تاحیات نااہل قرار دینا انتہا پسندی کا فیصلہ ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کو اختیارات ہیں لیکن ایسا فیصلہ نہیں دینا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہل قرار دینے سے امیدوارپاکستان سے کہیں بھی الیکشن نہیں لڑ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اب میرا خیال کہ سپریم کورٹ میں اپیل پر عدالت عظمیٰ ان کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدے گی ۔

مزید : قومی