ناراض کارکنوں کو منانے کپتان لاہور پہنچ گئے

ناراض کارکنوں کو منانے کپتان لاہور پہنچ گئے
ناراض کارکنوں کو منانے کپتان لاہور پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں 2 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ٹکٹ نہ ملنے پرناراض ہو نے والے کارکنوں کو بھی منانے کی کوشش کریں گے۔

جیو نیوز کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں کپتان لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔عمران خان 2 روزہ دورے کے دوران حامد خان اور ولید اقبال سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ مختلف انتخابی حلقوں کابھی دورہ کریں گے،جہاں وہ ٹکٹ نہ ملنے پرناراض ہونے والے کارکنوں کو بھی منانے کی کوشش کریں گے۔

مزید : قومی