سعودی عرب سے امدادی سامان لے کر3 طیارے عدن پہنچ گئے

سعودی عرب سے امدادی سامان لے کر3 طیارے عدن پہنچ گئے
سعودی عرب سے امدادی سامان لے کر3 طیارے عدن پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور ریلیف نے امدادی سامان سے لدے 3 طیارے یمن کے جنوبی شہر عدن پہنچ گئے،جہاں سے اس امدادی سامان کو ساحلی شہر الحدیدہ منتقل کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان ریلیف مرکز کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک امدادی پل قائم کردیا گیا اور الحدیدہ سمیت جنگ سے متاثرہ علاقوں میں یمنیوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق عدن اترنے والے سعودی طیاروں پر 70ٹن وزنی خیمے ، کمبل اور خوراک کی اشیا بھیجی گئیں اور انھیں الحدیدہ میں سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔سامان کے ساتھ شاہ سلمان مرکز کی ایک خصوصی ٹیم بھی بھیجی گئی جو امدادی سامان کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرے گی۔

مزید : عرب دنیا