امریکا ،ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکا، 1 شخص ہلاک،12زخمی

امریکا ،ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکا، 1 شخص ہلاک،12زخمی
امریکا ،ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکا، 1 شخص ہلاک،12زخمی

  

ٹیکساس (صباح نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں ہسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے گیٹس ویل میں کوریل میموریل ہیلتھ کیئر سسٹم کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں بیشتر مزدور ہیں، جو سائٹ پر کام میں مصروف تھے۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ہسپتا ل کو بند کردیا گیا جبکہ زیرعلاج مریضوں کو علاقے کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔حکام نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر جنریٹر پھٹنے کے باعث ہوا،جس کے بعد علاقے کے بیشتر حصے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

مزید : بین الاقوامی