ہالینڈ کے کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا نیاقانون منظور

ہالینڈ کے کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا نیاقانون منظور
ہالینڈ کے کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا نیاقانون منظور

  

ایمسٹرڈیم(این این آئی)ہالینڈ کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ۔بل کی منظوری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، صحت کے ادارے اور ہسپتالوں میں نقاب پر پابندی ہوگی۔ادھردائیں بازو کے لیڈر گیرٹ ولڈرز نے نقاب پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری کے بعد ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں ڈی اسلامائزیشن کی جانب پہلا قدم ہے، اگلا اقدام نیدرلینڈز کی تمام مساجد کو بند کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ بیلجیم، فرانس، ڈنمارک اور سپین سمیت 13 یورپی ملک پہلے ہی نقاب پر پابندی لگا چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی