پریانکا چوپڑا نے اپنے ”محبوب“ کی ساحل سمندر پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ان پر مرنے والوں کی ”جان“ ہی نکل گئی، حسرت بھری آنکھوں میں مایوسی نے ڈیرے ڈال دئیے

پریانکا چوپڑا نے اپنے ”محبوب“ کی ساحل سمندر پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ...
پریانکا چوپڑا نے اپنے ”محبوب“ کی ساحل سمندر پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ان پر مرنے والوں کی ”جان“ ہی نکل گئی، حسرت بھری آنکھوں میں مایوسی نے ڈیرے ڈال دئیے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پریانکا چوپڑا کو ”سچا“ پیار بالآخر مل ہی گیا ہے جو آج کل امریکی گلوکار نک جوناس کی بانہوں میں بانہیں ڈالے نظر آتی ہیں اور سوشل میڈیا پر ”پیار“ بھرے پیغامات بھی اس بے لگام محبت کا ثبوت ہیں کہ جیسے دونوں نے اس دنیا کو سب کچھ مل گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میا خلیفہ نے اپنی کئی سال پرانی تصویر شیئر کی تو مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، وہ آج سے کچھ سال پہلے کتنی موٹی تھیں؟ دیکھ کر آپ بھی ”توبہ، توبہ“ کریں گے 

کچھ روز قبل نک نے پریانکا کی بارش میں نہاتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی تو اپنے پیار کا اظہار کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور پریانکا پر مر مٹنے والوں کی ’جان‘ ہی نکل گئی۔

پریانکا نے بھی اب ایسے ہی طریقے سے اپنے پیار کا اظہار کیا ہے اور ”گووا“ کے ساحل سمندر پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ ایسی ہی بات کی ہے کہ ان کے مداحوں کی حسرت بھری آنکھوں میں مایوسی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ پریانکا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”سب سے فیورٹ مرد حضرات۔۔۔“ اور ساتھ ہی آنکھوں میں پیار لئے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

اگرچہ اس تصویر میں دو افراد ہیں اور پریانکا نے جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے لیکن سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کس کے بارے میں کیا کہنا چاہ رہی ہیں، بھئی!!! سمجھنے والوں کیلئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح