اسلام آباد کی اس لڑکی نے اپنا سر شیو کردیا، بالوں سے نجات کیوں حاصل کرلی؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے داد دیں گے

اسلام آباد کی اس لڑکی نے اپنا سر شیو کردیا، بالوں سے نجات کیوں حاصل کرلی؟ وجہ ...
اسلام آباد کی اس لڑکی نے اپنا سر شیو کردیا، بالوں سے نجات کیوں حاصل کرلی؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے داد دیں گے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشرق کی خواتین کو اپنے لمبے گھنے بال بہت عزیز ہوتے ہیں کیونکہ یہ ان کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں۔ یا دوسری صورت میں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ خوبصورتی تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے، نا کہ لمبے گھنے بالوں میں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ عریج زکا کی سوچ بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ پچھلے ماہ انہوں نے ایک عجیب کام کیا کہ اپنا سر ہی مونڈ ڈالا، اور وہ کہتی ہیں کہ اپنی لمبی زلفیں کاٹ دینے کے باوجود وہ خود کو پہلے جیسی خوبصورت سمجھتی ہیں، جبکہ زندگی میں نئی آنے والی خوشی اور آسانی اس کے علاوہ ہے۔

عریج کہتی ہیں کہ وہ تو ٹنڈ کے فوائد کی قائل ہو گئی ہیں اور دوسری خواتین سے بھی کہتی ہیں کہ ایک بار یہ تجربہ ضرور کر کے دیکھیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ان فوائد کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ” اب مجھے بال بنانے کی فکر نہیں ہوتی۔ شیشے کے سامنے لمبے وقت تک کھڑے رہ کر خود کو سجانے سنوارنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی۔ اب مجھے لمبے بالوں کو دھونے ، سیدھا کرنے ، خشک کرنے اور کہیں آنے جانے سے پہلے بال بنانے کی پریشانی بھی نہیں رہی۔ سب سے اہم بات یہ کہ مجھے ان درجنوں ہیئر پراڈکٹس کی ضرورت بھی نہیں رہی جو میں پہلے لمبے بالوں کی وجہ سے استعمال کرنے پر مجبور تھی۔ اب تو چٹکی بھر شیمپو سے کام چل جاتا ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد